اہم خبریںگجرات

لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم

لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم سمیت 5ملزمان گرفتار

1350 گرام چرس، 3عدد پسٹل 30بور، نقدی اور آتش بازی کا سامان برآمد

i

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر کی زیر قیادت صدر سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرگجرات انسپکٹر عمران فاروق سوہی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ تنویر عظمت ولد عظمت اللہ سکنہ گجرات 2۔ محمد عدیل حسن ولد محمد تنزیل المنعم سکنہ جمالپور سیداں شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 1350 گرام چرس اور پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے محمدآصفAsi اوردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 1۔ ملزم ندیم افضل ولد محمد افضل سکنہ دیونہ منڈی گجرات کی قبضہ سے پسٹل 30بور 2۔ ملزم فضل رحمن ولد محمد ایوب سکنہ عادووال کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے شفقت جمال Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم محمد اویس ولد محمد الیاس سکنہ لالہ موسیٰ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے قیمتی کاغذات، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کر لیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You