
انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔وزیر اطلاعات
دہشگردی کیخلاف لڑنے کیلئے پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔مرتضی سولنگی
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگراں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ انتخابات کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بیان میں کہا کہ سیکورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے.حکومت کی جانب سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی، کسی جگہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرسکتی ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں، فیک نیوز اور پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سکیورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی.مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ غیر معمولی صورتحال غیرمعمولی حل کا تقاضا کرتی ہے لیکن اب تک ایسی کوئی غیر معمولی صورتحال موجود نہیں، پاکستان میں مشکل اور سخت ترین حالات میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، ووٹ ڈالنا حب الوطنی کا تقاضہ ہے، پاکستان کے عوام اور منتخب پارلیمان پاکستان کے سیاسی اور جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریں گے.ان کا کہنا تھا کہ مقامی، غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کی سہولت کے لیے وزارت اطلاعات نے ایک آن لائن ہیلپ لائن قائم کی ہے۔



