اہم خبریںپاکستان

ذکا اشرف کے استعفے پر آج فیصلے کا امکان

ذکا اشرف کے استعفے پر آج فیصلے کا امکان۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم آفس کی ہدایت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے آج چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے استعفے پر فیصلے کا امکان ہے۔نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کی منتظر ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم آفس کی ہدایت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔ذکا اشرف کے استعفے پر وزیرِ اعظم آفس سے اب تک آئی پی سی کو اپ ڈیٹ موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You