اہم خبریںپنجاب

بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت اقدامات کریں۔منیبہ بیگ

بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت اقدامات کریں۔منیبہ بیگ

ملکی عوام لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ بیگ نے کہا کہ نگراں حکومت بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے فوری اہم اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ ملکی عوام لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جو قابل افسوس ہے سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ بیگ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ گیس کے بھاری بلوں نے صارفین کی کمر توڑ کر رکھ دی جو نگراں حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے بلوں میں اضافے پر بھی حکومت خصوصی نظرثانی کرے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ملکی عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You