
ملک میں انسدادِ ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ۔
نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا اجراء کیا جا رہا ہے جس کے تحت پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔نگراں وفاقی وزیر صحت
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگراں حکومت نے قومی سطح پر انسداد ذیابیطس اور ہیپاٹائیٹس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت کی زیرصدارت بین الصوبائی وزارائےصحت کا اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبوں کے وزراء صحت اور نمائندگان نے شرکت کی اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مختلف موضوعات پر گفتگوکی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ قومی سطح پر انسداد ذیابطیس پروگرام فیصلہ کیا گیا، اس پروگرام کیلئے6.8 بلین کا پی سی ون منظور ہو چکا،پروگرام کے تحت ذیابطیس کے مریضوں کی اسکریننگ، تشخیص اور علاج سرکاری سطح پرمفت کیا جائے گا،اور اس مرض کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائےگی۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ نیشنل لیول پر ہیپاٹائیٹس پروگرام کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے،قومی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی اوروزیر اعظم پاکستان ٹاسک فورس کے چیئرمین ہیں۔نگراں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا اجرا کیا جارہا ہے،جس کے تحت پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔



