اہم خبریںپاکستان

کے الیکٹرک کے لائسنس کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہوگی

کے الیکٹرک کے لائسنس کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہوگی۔

کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی2023 میں ختم ہوگئی تھی۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کے لائسنس کی درخواست سماعت آج کرے گا۔کے الیکٹرک لائسنس کی درخواست میں نیپرا کو حکمت عملی سے آگاہ کرے گا جس میں کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ میں کمی اوربجلی پیداوار سے متعلق نیپرا کو حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔سماعت میں کے الیکٹرک کویہ بھی بتانا ہےکہ صارفین کی سہولت کے لیے سسٹم میں کیا جدت لائی گئی۔اس سے قبل نیپرا کا کہنا تھا کہ کراچی میں صارفین نے لوڈشیڈنگ، غیر منصفانہ بلنگ اور مہنگی بجلی سے متعلق شکایات کی ہیں۔واضح رہےکہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی2023 میں ختم ہوگئی تھی،  نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You