اہم خبریںپاکستان

وزیرِاعظم آج جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

جھنگ: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج جھنگ کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم جھنگ میں 1244 میگاواٹ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے، پاور پلانٹ سالانہ 10 ارب یونٹ سے 25 لاکھ گھروں کو روشن کرے گا۔

حویلی بہار شاہ پاور پلانٹ جدید ٹیکنالوجی اور فیول ایفیشینسی کی بدولت ایندھن کی مد میں 25 ارب روپے سالانہ کی بچت کرے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج گورنر ہاؤس لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس کے ارکان و معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کاروبار دوست اور برآمدات کے فروغ کیلئے حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے چیمبر ارکان کو اعتماد میں لیں گے، چیمبر کے ارکان و معروف کاروباری شخصیات کی تجاویز بھی سنیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You