اہم خبریںسوہاوہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال سوھاوہ کا بنیادی مسلہ ڈاکٹرز کی کمی اور عوامی مشکلات

ٹی ایچ کیو ہسپتال سوھاوہ کا بنیادی مسلہ ڈاکٹرز کی کمی اور عوامی مشکلات

سوھاوہ اس وقت سوھاوہ ہسپتال کو درپیش مسائل اور سفر کرتی عوام کا احوال

اس وقت ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی اور مریضوں کی تعداد ذیادہ ھونے کی وجہ سے ادارے اور عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ھے
ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے سمجھانے کے باوجود عوام کئی بار آپے سے باہر اور غیر اخلاقی ھو جاتی ھے جس پر ہسپتال انتظامیہ کئی معاملات کو وہیں مل بیٹھ کر رفع دفع کر دیتی ھے اور ہسپتال انتظامیہ عوام سے گزارش بھی کرتی رہتی ھے کے آپ تحمل سے کام لیں

تین ڈاکٹرز کے آرڈرز سوھاوہ کے ہیں اور وہ ڈیوٹی جہلم ڈی ایچ کیو سرانجام دے رھے ہیں جس کی وجہ سے بنیادی مسائل سے دو چار ھے یہ ہسپتال ٹی ایچ کیو سوھاوہ

اسی طرح ایم او کی سیٹیں 12 ہیں اور 9 ڈاکٹر یہاں تائینات ہیں اور اس وقت 9 میں سے بھی 2 کے تبادلے کے آرڈرز ھو چکے ہیں

سب سے زیادہ مسلہ گائینی ڈیپارٹمنٹ کا چل رھا ھے 4 ڈاکٹرز کی تائیناتی سوھاوہ کی ھے اور کام جہلم کر رھے ھیں
3 لیڈی ڈاکٹرز کی سوھاوہ ہسپتال کو اشد ضرورت ھے جو کہ کام جہلم سرانجام دے رھی ہیں

سرجن کی دو سیٹیں خالی ہیں
ڈرمٹالوجسٹ کی سیٹ بھی خالی ھے
انستھیٹسٹ کی دو سیٹیں وہ بھی خالی
پتھالوجسٹ کی اک سیٹ وہ بھی خالی
رڈیالوجسٹ کی سیٹ بھی خالی
ڈسپینسر اور نائیب قاصد بھی نہیں یہاں

اپنی ڈیوٹی کے دوران اک ڈاکٹر اچھی طرح بمشکل 30 مریض چیک کر سکتا ھے
جبکہ اس وقت اک ڈاکٹر کے حصے میں تقریباً 150سے اوپر مریضوں کی او پی ڈی پَر ڈے ھے
اس ہسپتال کی او پی ڈی تقریباً روزانہ900 سے 1000 کے لگ بھگ ہے
عوام اپنی جگہ تکلیف میں مبتلا ھے اور اس ادارے کے مسائل اپنی جگہ حقیقت پر مبنی ہیں

اس رپورٹ کو نشر کرنے کا مقصد صرف یہ نہیں کہ معلومات میں اضافہ کیا جائے سوھاوہ کی عوام سے گزارش ھے ھر فورم اور ھر گروپ میں اس پوسٹ کو فارورڈ کریں صحت ھماری بنیادی ضرورت ھے اور یہ حکومتِ وقت کی اولین ترجیحات میں شامل ھونا لازم ھے اس ہسپتال کی ھر طرح کی کمی کو پورا کیا جائے
(عوامی درخواست)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You