اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی: پی ٹی آئی کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری، مکین شدید پریشان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا، کارکنوں نے کئی راستے بند کر کے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مختلف مقامات پر جاری مظاہروں کی وجہ سے مری روڈ، پیرودھائی موڑ، گلزار قائد اولڈ ائرپورٹ روڈ ،سرائے کال چوک ٹیکسلا ،رتہ شاہ چوک مارگلہ، موٹر وے ایم ٹو، اسلام آباد لاہور ٹول پلازہ کے قریب سے بند کئے گئے ہیں۔

مظاہرین نے سواں پل ایس او ایس ویلج کے قریب بھی راولپنڈی کی جانب والے راستے کو بند کر رکھا ہے جب کہ ٹریفک کو سڑک کے ایک جانب سے گزارا جا رہا ہے، سڑکیں اور راستے بند ہونے کے باعث مری میں ٹریفک کا نظام آج تیسرے روز بھی شدید متاثر ہے۔

دوسری جانب جی ٹی روڈ سواں پل کے قریب پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث مال بردار گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافر گاڑیوں سمیت دیگر ٹریفک بھی جام ہوگیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You