اہم خبریںپاکستان

عمران خان پر حملہ قابل مذمت، پاکستان کے حالیہ حالات پر تشویش ہے: امریکا

واشنگٹن : پاکستان کے حالیہ واقعات پر امریکی محکمہ خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہریوں کو پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے، پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، تشدد کی سیاست میں گنجائش نہیں، پاکستان کو جمہوری اور پرامن ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، بھارت کے روس سے تیل خریدنے پر پابندی نہیں تاہم روس پر کم انحصار بھارت اور یوکرین کے مفاد میں ہے، روس اور بھارت کے تعلقات پرانے ہیں، بھارت یوکرین میں جنگ کی مخالفت کرچکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You