کالم/مضامین

عنوان: با زبانِ قرآن معاشرے کا حسن و جمال

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: با زبانِ قرآن معاشرے کا حسن و جمال

کالمکار: جاوید صدیقی

ایک بہترین معاشرے کی تشکیل اور معاشرے کے حسن و جمال کیلئے قران الحکیم و الفرقان المجید نے جا بجا ہدایات اور رہنمائی کی ھیں اور بتایا کہ رب العزت اپنے محبوب ﷺ کی امت کا معاشرہ کس طرح سنوارنا چاہتا ھے۔ قرآن پاک کے مطابق آپ ﷺ نے عملی معاشرہ تشکیل دیکر امت مسلمہ کیلئے آسانی فرمادی تاکہ امتِ رسول ﷺ با زبان قرآن اللہ کی ہدایات و احکامات پر عمل پیرا ھو کر بہترین مثالی فلاحی، پر سکون، پر امن، خوشحال معاشرہ بناسکیں اور دنیاوی و شیطانی خرافات و خباثت سے محفوظ رہ سکیں ۔۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! قرآن الحکیم و الفرقان المجید میں لگ بھگ ایک سو ایک مختصر مگر انتہائی موثر اور جامع پیغامات موجود ھیں۔ آئیں ھم سب متوجہ ھوتے ہیں کہ قرآن الحکیم و الفرقان المجید کیا ھم سے کہتا ھے۔ سورۃ البقرۃ، آیت نمبر تیراسی میں باری تعالیٰ تہذیب و ادب کے متعلق فرمایا: گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو، سورۃ آل عمران، آیت نمبر ایک سو چونتیس میں اللہ تبارک تعالیٰ نے جذبات اور بہکنے کے متعلق آگاہ کیا: غصے کو قابو میں رکھو، سورۃ القصص، آیت نمبر ساتتر میں بندوں کو نیکی کی ترغیب رب العزت فرما رھا ھے: دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو، سورۃ النحل، آیت نمبر تیئس کہتی ھے: تکبر نہ کرو، سورۃ النور، آیت نمبر بائیس میں ارشاد ربانی ھے: دوسروں کی غلطیاں معاف کردیا کرو، سورۃ لقمان، آیت نمبر انیس میں بیان آیا ھے: لوگوں کیساتھ آہستہ بولا کرو، سورۃ لقمان، آیت نمبر انیس واضع بیان کرتی ھے: اپنی آواز نیچی رکھا کرو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر گیارہ میں اللہ نے فرمایا: دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو، سورۃ الإسراء، آیت نمبر تیئس میں والدین کے متعلق حکم ربانی ھے: والدین کی خدمت کیا کرو، سورۃ الإسراء، آیت نمبر تیئس میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: والدین سے اف تک نہ کرو، سورۃ النور، آیت نمبر اٹھاون میں رب نے فرمایا: والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر دو سو بیاسی میں اللہ فرماتا ھے: لین دین کا حساب لکھ لیا کرو، سورۃ الإسراء، آیت نمبر چھتیس میں ارشاد باری ھے: کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر دو سو اسی میں رب العزت نے فرمایا: اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کیلئے مزید وقت دے دیا کرو، سورۃ البقرة، آیت نمبر دو سو اٹہھتر میں اللہ کا کہنا ھے: سود نہ کھاؤ، سورۃ المائدۃ، آیت نمبر بیالیس میں ارشاد باری ھے: رشوت نہ لو، سورۃ الرعد، آیت نمبر بیس میں اللہ نے فرمایا: وعدہ نہ توڑو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر بارہ میں ارشاد باری ھے: دوسروں پر اعتماد کیا کرو، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر بیالیس میں اللہ فرماتا ھے: سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو، سورۃ ص، آیت نمبر چھبیس میں اللہ فرماتا ھے: لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو، سورۃ النساء، آیت نمبر ایک سو پینتیس میں رب نے فرمایا: انصاف کیلئے مضبوطی سے کھڑے ہوجایا کرو، سورۃ النساء، آیت نمبر آٹھ میں اللہ نے فرمایا: مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیا کرو، سورۃ النساء، آیت نمبر سات میں رب فرماتا ھے: خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں، سورۃ النساء، آیت نمبر دو میں فرمان خدا ھے: یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو، سورۃ النساء، آیت نمبر ایک سو ستائیس میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: یتیموں کی حفاظت کرو، سورۃ النساء، آیت نمبر چھ میں فرمان باری ھے: دوسروں کا مال بلاضرورت خرچ نہ کرو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر دس میں رب فرماتا ھے: لوگوں کے درمیان صلح کراؤ، سورۃ الحجرات، آیت نمبر بارہ میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: بدگمانی سے بچو، غیبت نہ کرو، جاسوسی نہ کرو، سورۃ البقرة، آیت نمبر دو سو اکہتر میں ھے کہ: خیرات کیا کرو، سورة المدثر، آیت نمبر چوالیس میں ارشاد باری ھے: غرباء کو کھانا کھلایا کرو، سورة البقرۃ، آیت نمبر دو سو تہتر میں رب فرماتا ھے: ضرورت مندوں کو تلاش کرکے انکی مدد کیا کرو، سورۃ الفرقان، آیت نمبر سرسٹھ میں حکم الہٰی ھے: فضول خرچی نہ کیا کرو، سورة البقرۃ، آیت دو سو باسٹھ میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ھے: خیرات کرکے جتلایا نہ کرو، سورۃ الذاريات، آیت نمبر چوبیس تا ستائیس میں رب العزت فرماتا ھے: مہمانوں کی عزت کیا کرو، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر چوالیس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ھے: نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو، سورۃ العنكبوت، آیت نمبر چھتیس میں رب فرماتا ھے: زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو، سورة البقرة، آیت نمبر ایک سو چودہ میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو، سورة البقرة، آیت نمبر ایک سو نوے میں اللہ کا فرمان ھے: صرف ان کیساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں، سورة البقرة، آیت نمبر ایک سو نوے میں اللہ فرماتا ھے: جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو، سورة الأنفال، آیت نمبر پندرہ میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ، سورة البقرة، آیت نمبر دو سو چھپن میں رب کا فرمان ھے: مذہب میں کوئی سختی نہیں، سورۃ النساء، آیت نمبر ایک سو پچاس میں اللہ کہتا ھے: تمام انبیاء پر ایمان لاؤ، سورة البقرة، آیت نمبر، دو سو بائیس میں اللہ نے فرمایا: حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو، سورة البقرة، آیت نمبر، دو سو تینتیس میں رب العزت کا فرمان ھے: بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ، سورة الأسراء، آیت نمبر بتیس میں اللہ نے فرمایا: جنسی بدکاری سے بچو، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر دو سو سینتالیس میں حکم ربانی ھے: حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو، سورة البقرة، آیت نمبر دو سو چھیاسی میں ارشاد خداوندی ھے: کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر چودہ تا سولہ میں اللہ نے فرمایا: منافقت سے بچو، سورة آلعمران، آیت نمبر ایک سو نوے میں ارشاد باری ھے: کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو، سورة آلعمران، آیت نمبر ایک سو پچانوے میں رب تعالیٰ کا فرمان ھے: عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے، سورۃ النساء، آیت نمبر تئیس میں رب العزت کا ارشاد گرامی ھے: بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے، سورۃ النساء، آیت نمبر چونتیس میں اللہ نے فرمایا: مرد خاندان کا سربراہ ہے، سورۃ النساء، آیت نمبر سینتیس میں ارشاد بادی ھے: بخیل نہ بنو، سورۃ النساء، آیت نمبر چوون میں اللہ حکم دیتا ھے: حسد نہ کرو، سورۃ النساء، آیت نمبر انتیس میں ارشاد باری ھے: ایک دوسرے کو قتل نہ کرو، سورۃ النساء، آیت نمبر ایک سو پینتیس میں اللہ نے فرمایا: فریب فریبی کی وکالت نہ کرو، سورۃ المائدۃ، آیت نمبر دو میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: گناہ اور زیادتی میں دوسروں کیساتھ تعاون نہ کرو، سورۃ المائدۃ، آیت نمبر دو میں اللہ کا فرمان ھے: نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو، سورۃ المائدۃ، آیت نمبر سو میں اللہ نے فرمایا: اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی، سورۃ الانعام، آیت نمبر ایک سو تریپن میں باری تعالیٰ فرماتا ھے: صحیح راستے پر رہو، سورۃ المائدۃ، آیت نمبر اڑتیس میں رب فرماتا ھے: جرائم کی سزا دیکر مثال قائم کرو، سورۃ الانفال، آیت نمبر انتالیس میں اللہ کا حکم ھے: گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو، سورۃ المائدۃ، آیت نمبر تین میں حکم باری ھے: مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے، سورۃ المائدۃ، آیت نمبر نوے رب نے حکم دیا: شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو، سورۃ المائدۃ، آیت نمبر نوے میں اللہ حکم دیتا ھے: جوا نہ کھیلو، سورۃ الاحزاب، آیت نمبر ستر میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: ہیرا پھیری نہ کرو، سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر ایک میں اللہ نے فرمایا: چغلی نہ کھاؤ، سورۃ الاعراف، آیت نمبر اکتیس میں ارشاد باری ھے: کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو، سورۃ الاعراف، آیت نمبر اکتیس میں رب نے فرمایا: نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو، سورۃ التوبۃ، آیت نمبر چھ میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو، سورۃ التوبۃ، آیت نمبر ایک سو آٹھ میں اللہ نے فرمایا: طہارت قائم رکھو، سورۃ الحجر، آیت نمبر چھپن میں فرمان خداوندی ھے: اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، سورۃ النساء، آیت نمبر سترہ میں اللہ فرماتا ھے: اللہ نا دانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کردیتا ہے، سورۃ النحل، آیت نمبر ایک سو پچیس میں ارشاد ربانی ھے: لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ، سورۃ فاطر، آیت نمبر اٹھارہ میں حکم رب ھے: کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، سورۃ النحل، آیت نمبر اکتیس میں رب نے فرمایا: غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو، سورۃ النحل، آیت نمبر چھتیس میں اللہ کا فرمان ھے: جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر بارہ میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو تجسس نہ کرو، سورۃ النور، آیت نمبر ستائیس میں رب نے حکم دیا: اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو، سورۃ یونس، آیت نمبر ایک سو تین میں ارشاد ربانی ھے: اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے، سورۃ الفرقان، آیت نمبر تریسٹھ میں اللہ کہتا ھے: زمین پر عاجزی کیساتھ چلو، سورة توبہ، آیت نمبر ایک سو پانچ میں رب فرماتا ھے: اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے، سورۃ الکہف، آیت نمبر ایک سو دس میں اللہ سختی اور ممانعت شرک کے متعلق کرتا ھے: اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، سورۃ النمل، آیت نمبر پچپن میں وحشی جنسی عمل سے منع کرتے ھوئے کہا: ہم جنس پرستی میں نہ پڑو، سورۃ توبہ، آیت نمبر ایک سو انیس میں رب العزت نے سچ اور جھوٹ میں تمیز سیکھاتے ھوئے فرمایا: حق سچ کا ساتھ دو، غلط جھوٹ سے پرہیز کرو، سورۃ الإسراء، آیت نمبر سینتیس میں زمین پر اپنے بندوں کو چلنے کے آداب سیکھاتے ھوئے فرماتا ھے: زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو، سورۃ النور، آیت نمبر اکتیس میں رب نے عورت کی زینت کے متعلق بیان کیا: عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں، سورۃ النساء، آیت نمبر اڑتالیس میں اللہ اپنی وحدانیت کا اظہار کرتے ھوئے فرماتا ھے: اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کردیتا ہے، سورۃ زمر، آیت نمبر تریپن میں رب اپنی رحمت کی شان بیان کرتے ھوئے کہتا ھے: اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو، سورۃ حٰمٓ سجدۃ، آیت نمبر چونتیس میں رب نیکی کی ترغیب دیتا ھے: برائی کو اچھائی سے ختم کرو، سورۃ الشوری، آیت نمبر اڑتیس میں مشورہ کی اہمیت اجاگر کرتے ھوئے بتاتا ھے: فیصلے مشاورت کیساتھ کیا کرو، سورۃ الحجرات، آیت نمبر تیرہ میں بندوں کو خوشخبری کی نوید سناتا ھے: تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے، سورۃ الحدید، آیت نمبر ستائیس اللہ بندوں کو تنبیہ کرتے ھوئے کہتا ھے: اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے، سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر گیارہ میں رب نے فرمایا: اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے، سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر آٹھ میں اللہ اپنے بندوں کو حکم دیتے ھوئے فرماتا ھے: غیر مسلموں کیساتھ مہربانی اور اخلاق کیساتھ پیش آؤ، سورۃ النساء، آیت نمبر بتیس میں ارشاد باری ھے: خود کو لالچ سے بچاؤ، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر ایک سو ننانوے میں رب نے فرمایا: اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے، سورۃ الضحی، آیت نمبر دس میں ارشاد باری تعالیٰ ھے: جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو، سورة نور، آیت نمبر دو میں رب فرماتا ھے: مجرموں پر ترس نہ کھاؤ. انہیں سر عام سزائیں دیا کرو ۔۔ معزز قارئین!! ھم سب نے پڑھا اور جانا کہ رب العزت نے اپنے محبوب ﷺ کی امت کیلئے حسین ترین جنت النظیر حیات جاویدانی کیلئے احسن اعمال کی ترغیب ترویج تشریح کیں جس میں کچھ اعمال پر تنبیہ متنبہ ممانت بھی کی جن پر ممانعت رکھی گئی وہ نفس امارہ اور شیطان ابلیس کے خرافات اور خباثت شامل ہیں جن کا نتیجہ سوائے بربادی و تباھی کے کچھ حاصل نہیں دوسرا وہ جس پر اللہ نے اپنے محبوب ﷺ کی امت مسلمہ کو سختی سے کاربند رھنے اور عملی جامع پہنانے کا حکم صادر کیا وہ مسلم امہ کی کامیابی و کامرانی خوشحالی و ترقی اور امن و امان کی زندگی کا راز افشاں کیا یہی نہیں بلکہ اعمال صالح کے سبب جس قدر انعام و اکرام کی نوازشیں بارشیں اور نوید بخشیں وہ کسی اور امت کے حصے میں نہیں آئیں تھیں۔ دعا ھے اللہ امت مسلمہ کو قرآن کے مطابق عملی زندگی کزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب اللعالمین، جزاك اللهُ خيرًا ۔۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You