اہم خبریںپاکستان

بحرین نیشنل گارڈ (بی این جی) کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود

بحرین نیشنل گارڈ (بی این جی) کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود آل خلیفہ نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور بحرین کے ساتھ طویل مدتی اور کثیر المقاصد پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔ سی او اے ایس نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے افغان عوام کی اقتصادی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے ساتھ افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You