اہم خبریںپاکستان

سینیٹ انتخاب میں تحریک انصاف با آسانی جیت جائے گی: فواد چودھری

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت ہوگی، سینیٹ انتخاب میں تحریک انصاف با آسانی جیت جائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کو 180 سے زائد جبکہ اپوزیشن کو 155 ووٹ پڑیں گے۔

دوسری جانب فیصل واڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ یوسف رضا گیلانی کو زبردست شکست ہوگی، پیپلزپارٹی شرمندگی مٹانے کیلئے کسی اور سینیٹر کو ہٹا کر گیلانی کو سینیٹر بنائیں گے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں، امید ہے حفیظ شیخ ہی سینیٹ انتخاب میں کامیاب ہوں گے، 7 سے 8 گھنٹے تک ہار اور جیت کا اعلان ہو جائے گا، حفیظ شیخ کو کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا ہی الیکشن رہ گیا ہے، صوبوں کی کوئی بات نہیں کر رہا، پی ٹی آئی کا خیال ہے ان کی نشستیں زیادہ ہیں، اپوزیشن چیخ رہی تھی الیکشن سے پہلے ہی حکومت ختم ہو جائے گی، سینیٹ میں ہارنے کے بعد اپوزیشن کی سرگرمیاں مختلف ہوں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You