اہم خبریںپاکستان

پنجاب ایمرجنسی سروس بل کے تحت ریسکیو 1122 کو خودمختار ادارہ بنا دیا گیا

لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس میں ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021ء کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس بل کے تحت ریکسیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنا دیا گیا ہے۔

بل کے تحت ڈی جی ریسکیو 1122 کو صوبائی سیکرٹری کے اختیارات مل گئے ہیں۔ بل منظوری کے تحت ڈویژن اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آفیسرز تعینات کیے جائیں گے جو ڈویثزن کی سطح آفسیرز ڈویژنل آفیسرز کہلائیں گے۔

ایمرجنسی آفیسرز کو اگلے گریڈ میں ترقی کا فیصلہ سیکشن کمیٹی کے اختیار میں ہوگا۔ تمام ترقیاتی 17 سالہ کارگردگی سے مشروط ہوگی۔ ترقی کیلئے پروموشن کورس اور فزیکل فٹنس لازم قرار دی گئی ہے۔

ریسکیو آفیسرز گریڈ گیارہ میں کام کرے گا اور 12 سکیل میں کارگردگی بیس پر ترقی کر سکیں گا۔

یہ بل مسلم لیگ (ق) کی رکن اسمبلی خدیجہ فاروقی نے پیش کیا تھا۔ ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا بل کی منظوری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج تاریخی بل منظور کیا ہے۔ یہ ادارہ الحمدللہ میرے ہاتھوں سے بنا۔ اللہ نے آج اس ادارے کو مزید بہتر بنانے کے لئے قانون سازی کا موقع دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ اب مزید پھلے پھولے گا، عوامی خدمت اور ریلیف کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی نے پانچ سے سولہ سال کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کی قرارداد منظور کر لی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اس کے لئے اقدامات کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You