
لاہور: وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاگ پنجابی جاگ،بیٹی نے باپ کے نقشے قدم پرچلتے ہوئے پنجاب کی عوام کو اکسایا۔ پاکستان کی عوام سیسہ پلائی دیواربن کروزیراعظم،اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اہل ڈسکہ نے راجکماری کے جلسے کا بائیکاٹ کرکے سیاسی شعورکا ثبوت دیا۔ ڈسکہ جلسے میں خالی کرسیاں جعلی راجکماری کو منہ چڑا رہی تھیں،جعلی راجکماری کرسی کےلیے ماری ماری پھر رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اندر کھڑے ہو کر لسانیت کی بات کی گئی، جاگ پنجابی جاگ،بیٹی نے باپ کے نقشے قدم پرچلتے ہوئے پنجاب کی عوام کو اکسایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرپشن کے حامیوں اور کرپشن کے خاتمے والوں کے درمیان جنگ ہے، آج آپ کے چہرے کی مایوسی بتارہی تھی، آپ کی جماعت ایک سڑک تک محدود ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروبارجندال کے ساتھ کرتے ہیں، یہ مودی کوبغیرویزے پرشادیوں پربلاتے ہیں، مظفرآباد میں انہوں نے مودی سے اظہاریکجہتی کیا، پاک فوج کوبدنام کرنا یہ اسی گٹھ جوڑکا حصہ ہے



