اہم خبریںپنجاب

پنجاب کے مختلف شہروں‌ میں دھند کا راج، موٹروے جزوی بند، فضائی آپریشن معطل

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں‌ میں‌ دھند کا راج ہے، حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، سول ایوی ایشن حکام نے لاہور ایئرپورٹ‌ پر‌ فضائی آپریشن معطل کر دیا.

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور گردونواح میں دھند کی چادر تن گئی، حد نگاہ 30میٹر رہ گئی جس کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دھند کے سبب موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری کو لاہور سے سمندری ، لاہورسے عبدالحکیم، موٹروے ایم فورپنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری انتہائی ضرورت کے تحت سفر کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You