اہم خبریںپاکستان

جعلی اور گھوسٹ پنشنرز کے خاتمے کا فیصلہ،مارچ تک بائیومیٹرک تصدیق لازم قرار

وفاقی حکومت نے جعلی اور گھوسٹ پنشنرز کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا۔اب صرف تصدیق شدہ پنشنرز کو ہی پنشن ملے گی۔ سال میں دوبار بائیو میٹرک یا لائف لائن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اب صرف بائیو میٹرک تصدیق والے اکاؤنٹس ہولڈرز کو ہی پنشن ملے گی ۔جوائنٹ اکاؤنٹس میں پنشن کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق معذوری کی وجہ بائیو میٹرک نہ کرانے والے پنشنر لائف لائن سرٹیفیکیٹ دیں گے۔ تمام پینشنرز کے لیے ہر سال مارچ اور اکتوبر میں بائیو میٹرک یا لائف لائن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔ مسلسل 6 ماہ تک پنشن نہ نکلوانے پر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You