اہم خبریںپاکستان

وزیر خارجہ کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ امارات کے ہم منصب شيخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق شاہ محمود قریشی اور شيخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کے بروقت اقدامات قابل تحسین ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انھیں کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی واپسی کا کل سے آپریشن شروع کیا جائے گا جو 28 اپریل تک جاری گا۔ ہر ہفتے 5000 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے منصب کو کشمیر کی صورتحال اور بھارت بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے اماراتی وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اس عالمی وبا کو بھی مذہبی رنگ دینے کے درپے ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You