اہم خبریںپاکستان

الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا مساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کرے: صدر مملکت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کے رجحان کو اجاگر کریں جس پر حکومت اور علماء کے درمیان اتفاق رائے طے پایا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نمازیوں کو اس بات کی تعلیم دی جانی چاہیے کہ وہ اپنے اور دوسرے کے تحفظ کیلئے سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

صدر مملکت نے کراچی کی ایک مسجد میں نماز کے اجتماع کی تصاویر اور ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی جس میں مسجد میں سماجی فاصلے کو دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے ذریعے مساجد کو جراثیم سے پاک قالین ہٹائے جانے اور فرش پر نشانات کو دیکھا گیا ہے تاکہ لوگ نماز کی ادائیگی کے دورن سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں احساس ذمہ داری بڑھانے کی ضرورت ہے

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You