اہم خبریںپاکستان

سب ٹھیک ہے، پاکستان اب اُونچی اُڑان کی طرف جائےگا: فیلڈ مارشل

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے، پاکستان اب یہاں سے اُونچی اُڑان کی طرف جائےگا۔

ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب ٹھیک ہے ، سب آپ کے سامنے ہیں، چیزیں بہتری کی طرف جارہی ، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You