کالم/مضامین

*میرپورخاص ریلوے اسٹیشن جنکشن*

*میرپورخاص ریلوے اسٹیشن جنکشن*

*1926 تا 2026 سو سال مکمل گولڈن جوبلی*

*تحریر: تفصیلی جائزہ و رپورٹ جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی*

*عنوان: سندھ کی میٹر گیج ریلوے کی تاریخ Rail Eyeshot*

18 اگست سنہ 1892ء کو 89 کلومیٹر (54.97 میل) لمبا حیدرآباد – میرپور خاص – جامراؤ – شادی پلی سیکشن کھولا گیا۔ یہ سیکشن شروع میں براڈ گیج کے طور پر بنایا گیا تھا۔ سنہ 1900ء برطانوی حکومت نے شادی پلی سے جودھ پور (موجودہ ہندوستان میں) مشرق کی طرف میٹر گیج لائن تعمیر کی۔ 20 اکتوبر سنہ 1900ء جودھ پور ریاست کی حکومت نے سندھ میں مغرب کی طرف میٹر گیج لائن فراہم کرنے کی پیشکش کی بشرطیکہ حیدرآباد – میرپورخاص- شادی پلی سیکشن کو میٹر گیج میں تبدیل کردیا جائے تاکہ پوری لائن کو ایک کے طور پر کام کرنے دیا جائے۔ اس پیشکش کو قبول کر لیا گیا اسے میٹر گیج کے طور پر تبدیل کر کے کھول دیا گیا۔ 31 دسمبر، سنہ 1904ء اس تاریخ کو سندھ سیکشن، جو حیدرآباد – جودھ پور ریلوے کے نام سے جانا جاتا ہے، کی سرمایہ کاری لاگت روپے تھی۔ جس کی رقم 3,907,738 تھی۔ 18 اپریل سنہ 1909ء میں 80.93 کلومیٹر (49.96 میل) لمبا جمراؤ – جھڈو سیکشن کھولا گیا۔ یہ سیکشن میٹر گیج ہے۔ یکم جنوری سنہ 1912ء کو 80 کلومیٹر (49.43 میل) طویل میرپورخاص تا کھدڑو سیکشن ایم جی کے طور پر کھولا گیا۔ سنہ 1926ء میں میرپورخاص اسٹیشن کا پہلی حصہ اور، سنہ 1928ء میں میرپورخاص اسٹیشن کے دوسرے حصے عمارت تعمیر ہوئی۔ یکم جون، سنہ 1935ء میں جھڈو اور پتھورو کے درمیان 103.85 کلومیٹر (64.11 میل) طویل میٹر گیج سیکشن کھول دیا گیا۔ 20 نومبر سنہ 1939ء کو 49.57 کلومیٹر (30.6 میل) لمبا کھڈرو‘ نواب شاہ میٹر گیج سیکشن کھول دیا گیا۔ سنہ 1960ء سے 1965ء تک حیدرآباد – میرپورخاص سیکشن کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور پہلے کے ایم جی سے BG کے طور پر کھولا گیا۔ ستمبر سنہ 1965ء ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کے بعد کھوکھراپار مناباؤ کے راستے دونوں ممالک کے درمیان ریل رابطہ بند ہوگیا۔ کھوکھراپار اور زیرو میل بارڈر کے درمیان پاکستانی جانب سے ٹریک بھی بعد میں اکھاڑ دیا گیا ہے۔ سنہ 1991ء سندھ کے کچھ میٹر گیج کوچز کی تجدید کی گئی اور سینیگال کو فروخت کی گئی۔ 19 اپریل سنہ 2005ء میرپورخاص جنکشن اور کھوکھراپار کے درمیان میٹر گیج ٹریک کو براڈ گیج میں تبدیل کرنے کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب ہوئی۔ دسمبر، سنہ 2005ء پاکستان نے میرپورخاص جنکشن (پاکستان) کو مناباؤ (بھارت) کو میٹر گیج سے براڈ گیج میں تبدیل کرنے کا کام مکمل کیا۔ کھوکھراپار سے مناباؤ ٹریک کا حصہ سنہ 1965ء میں اکھڑ جانے کے بعد بالکل نیا بچھایا گیا ہے۔ 17 فروری سنہ 2006ء پاکستان اور بھارت کے درمیان زیرو پوائنٹ مناباؤ ریلوے بارڈر باضابطہ طور پر کھلا اور پاکستان سے پہلی ٹرین بھارت میں داخل ہوئی۔ 7 جون سنہ 2006ء ماروی ایکسپریس کے نام سے ایک نئی ٹرین کا افتتاح ہوا۔ ماروی ایکسپریس کا میرپورخاص سے کھوکھراپار روٹ ہے اور درمیان میں تمام اسٹیشنوں پر رکتی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے سبب ماروی ایکسپریس کی آپریشن معطل ھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You