سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سافکو کی جانب سے ضلع شہید بینظیر آباد میں سولر سامان کی فراہمی

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سافکو کی جانب سے ضلع شہید بینظیر آباد میں سولر سامان کی فراہمی بند،غریب مستحقین پریشان،ضلعی انتظامیہ خاموش،تفصیلات کے مطابق سندہ حکومت کے احکامات پر سندہ سولر انرجی پروجیکٹ پروگرام کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سیلاب اور بارش متاثرین میں سولر سسٹم کی تقسیم کی ذمہ داری سافکو کی دی گئی،اور اس سلسلے میں اہل مروخواتین کے ناموں کی فہرست سافکو کو فراہم کی جاتی ہے،جسکے بعد سافکو کی جانب سے متاثرہ فرد کی تصدیق کے بعد چھ ہزار روپے کا سندہ بینک میں جمع کرانے کے لئے چالان دیا جاتا ہے،چالان جمع ہونے کے بعد سولر سامان کی فراہمی کی جاتی ہے،ذرائع کے مطابق سافکو کی جانب سے سینکڑوں افراد کو اہل ہونے کے باوجود گذشتہ ایک ماہ سے سولر سسٹم فراہم نہیں کیا جارہا ہے،جسکی وجہ سے متاثرین سخت پریشان ہیں،جبکہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے،متاثرین نے سندہ حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطابہ کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You