اہم خبریںپاکستان

مولانا خانزیب شہید قتل کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ ڈاکٹر ذیشان نجم خان

مولانا خانزیب شہید قتل کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ ڈاکٹر ذیشان نجم خان

حکومت مولانا خانزیب شہید کے قتل میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے علماء معروف عالم دین مولانا خانزیب شہید قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا خیبرپختونخواہ اور خاص کر باجوڑ عوام ایک بہترین عالم دین سے محروم ہو گئے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کے قتل عام پر خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت علمائے کرام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ مولانا خانزیب شہید کے قتل میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں اور ملوث ملزمان کو سخت و عبرت ناک سزا دی جائے انہوں نے کہا اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ برابر ہے اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You