اہم خبریںپاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز 2025 کا مسودہ منظور کر لیا گیا۔اعلامیہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا جبکہ 5 شکایات کو مؤخر کر دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، منیب اختر، عالیہ نیلم اور جنید غفار نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں ان کے نام پبلک نہ کرنے کا کونسل کا فیصلہ ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز 2025 کا مسودہ منظور کر لیا گیا، ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر مزید قانونی غور کی ضروری قرار دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ انکوائری کے طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی جائے گی، آرٹیکل 209 کے تحت دائر 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا جبکہ پانچ شکایات کو مؤخر کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You