اہم خبریںپاکستان

رکن قومی اسمبلی نائمہ کنول کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

رکن قومی اسمبلی نائمہ کنول کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نائمہ کنول نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں رکن اسمبلی نے گورنر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں سیاسی انتقام اور عوام کے ساتھ کی گئی زیادتی سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ این او سی کی حامل عمارتوں کو مسمار کرنا انتہائی ظلم ہے انہوں نے کہا کہ اسی زیادتی پر آواز اٹھانے پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ کو گرفتار کرکے ہری پور جیل منتقل کردیا گیا ہے ، رکن اسمبلی نے بتایا کہ میری زاتی جائیداد کو بھی نشانہ بنایا گیا جس پر مقامی انتظامیہ کے افسران کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی گئی ہے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے وزیر اعلی کی ذاتیات پر مبنی اقدامات کے خلاف ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ کے دلیرانہ موقف پر صرف ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام ہی نہیں پوری پارٹی انکے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ زیادتی کے مرتکب افسران کے خلاف اراکین اسمبلی رکن قومی اسمبلی نائمہ کنول کا بھرپور ساتھ دینگے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You