انٹرنیشنلاہم خبریں

بلوچستان کے نوادرات واپس بھیج چکے، یہاں اب کوئی نوادرات موجود نہیں۔پاکستانی سفارتخانہ پیرس

بلوچستان کے نوادرات واپس بھیج چکے، یہاں اب کوئی نوادرات موجود نہیں۔پاکستانی سفارتخانہ پیرس

محکمہ ثقافت و آثار قدیمہ بلوچستان کو نوادرات کیلئے اسلام آباد رابطہ کرنا چاہیے، بلوچستان حکومت نوادرات کی واپسی کیلئے مرکزی حکومت کو مراسلہ لکھے۔

پیرس(نمائندہ احسان اللہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات واپس بھیج چکے، فرانس میں پاکستانی سفارتخانے میں اب کوئی نوادرات موجود نہیں۔ترجمان پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ محکمہ ثقافت و آثارِ قدیمہ بلوچستان کو نوادرات کے لیے اسلام آباد رابطہ کرنا چاہیے، بلوچستان حکومت نوادرات کی واپسی کے لیے مرکزی حکومت کو مراسلہ لکھے۔اس سے قبل بلوچستان کے سیکرٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمن بلوچ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا تھا کہ بلوچستان کے آثارقدیمہ 2006-2007 میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسیسی ائیرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسیسی حکومت نے 2019 میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی سفارت خانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے اور محکمہ آثار قدیمہ نے ان نوادرات کی واپسی کے لیے صوبائی حکومت، وفاقی وزارت آثار قدیمہ اور فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You