اہم خبریںپاکستان

بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔اٹارنی جنرل پاکستان

بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔اٹارنی جنرل پاکستان

ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے۔اٹارنی جنرل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا ہےکہ بھارت نے جو کچھ کیا سب کی توجہ اس پر ہے اور آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے اور اس پر ہدایات لے کر ہی گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں۔اس پر آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا پارلیمنٹ نے جو کرنا ہے کرے وہ ان کا پالیسی معاملہ ہے، ہم نے صرف اس کیس کی حد تک معاملہ دیکھنا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا دلائل میں کتنا وقت درکار ہوگا؟ اٹارنی جنرل نے کہا وہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لیں گے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You