انٹرنیشنل

پاکستان اور بھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان اور بھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔خبر رساں ادارے سے گفتگو۔

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نے پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جانے مشورہ دیدیا۔خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بھارت اور پاکستان کےساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان اوربھارت معاملےکے حل کے لیے ایک ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں۔ترجمان نے کہاکہ امریکا نے موجودہ صورت حال پرقریبی نظر رکھی ہے، بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں، امریکا تمام فریقین کو ذمے دارانہ حل کی جانب کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ترجمان کا کہا تھا کہ پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں اوربھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You