اہم خبریںپاکستان

جعفر ایکسپریس حملہ: سینیٹر عرفان صدیقی کی عمران خان پر تنقید

رہنما مسلم لیگ (ن) اور سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ‏جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغواء کی مذمت کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You