انٹرنیشنل

آئندہ دنوں میں روس یوکرین مکمل جنگ بندی کی امید ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں روس یوکرین مکمل جنگ بندی کی امید ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے روس جنگ بندی منصوبے پر راضی ہوجائے گا، یوکرینی صدر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں دوبارہ مدعوکریں گے جب کہ رواں ہفتے روسی صدر سے بھی بات کریں گے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر نے جدہ میں امریکا یوکرین مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 30 روزہ ممکنہ جنگ بندی کا منصوبہ اہم پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جدہ میں ہونیوالے یوکرین امریکا مذاکرات میں یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر متفق ہوگیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You