اہم خبریںپاکستان

94 فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کر دی

94 فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

یاد رہے کہ اس وقت دنیا کے 50 مختلف ممالک میں ایک کروڑ 35 لاکھ کے قریب پاکستانی مقیم ہیں۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 94 فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی۔بیرون ملک جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان میں 94 فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی، اس وقت دنیا کے 50 مختلف ممالک میں ایک کروڑ 35 لاکھ کے قریب پاکستانی مقیم ہیں جن میں 96 فیصد خلیجی ممالک میں رہتے ہیں۔میڈیا کے مطابق تازہ گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت تقریباً 94 فیصد پاکستانی ملک چھوڑنے کے خواہش رکھتے ہیں، ان میں سے 56 فیصد نے اس کی وجہ معاشی تنگی بتائی ہے، 24 فیصد پاکستانی بد امنی کی وجہ سے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں جب کہ 14 فیصد پاکستانی یہاں اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2015ء سے 2024ء کے ابتدائی 5 ماہ تک ساڑھے 9 سال میں مجموعی 62 لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ کر دیارِ غیر میں جا بسے ہیں، 2015ء میں 9 لاکھ 46 ہزار 571، 2016ء میں 8 لاکھ 39 ہزار 353، 2017ء میں 4 لاکھ 96 ہزار 286، 2018ء میں 3 لاکھ 82 ہزار 439، 2019ء میں 6 لاکھ 25 ہزار 203، 2020ء میں دو لاکھ 24 ہزار 705، 2021ء میں تقریباً 2 لاکھ 25 ہزار، 2022ء میں 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You