اہم خبریںپاکستان

9 مئی کے مقدمات: عمران خان کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا، بانی پی ٹی آئی پر تھانہ سرور روڈ میں 5 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا جبکہ تھانہ گلبرگ کے تین مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیاگیا۔

تھانہ ریس کورس، شادمان، مغلپورہ اورتھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایک ایک مقدمے میں جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

تفتیشی افسر سانحہ نو مئی کے بارہ مقدمات کی درخواستیں لے کر عدالت پیش ہوئے تھے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، عدالت نے ملزم کے وکلا اور پراسیکیوشن کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You