
77 سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے، پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی ترجیحات ہیں۔وزیراعظم
اگر صنعت اور زراعت کو بحال کرنا ہے تو پیداواری لاگت کم کرنا ہوگی جس میں بجلی کی قیمتوں کا بہت بڑا کردار ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی ترقی کے لیے پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی کو اپنی ترجیحات قرار دے دیا۔کابینہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ اگر صنعت اور زراعت کو بحال کرنا ہے تو پیداواری لاگت کم کرنا ہوگی جس میں بجلی کی قیمتوں کا بہت بڑا کردار ہے۔انہوں نے کہ پیداواری لاگت کم کیے بغیر برآمدات کو بڑھانا دیوانے کا خواب ہوگا، ایف بی آر کی بحالی کے بغیر نہ تو مالی گنجائش نکلے گی اور نہ قوم آگے ترقی کرسکے گی۔وزیر اعظم نے گورننس میں بہتری کےلیے ڈیجیٹائزیشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کے پاس اختیار ہے، اپنے آپ کو پیپر لیس کریں، ملک میں کاروبار کی ترقی کے لیے متحرک ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کریز سے باہر نکل کر چھکا ماریں گے توکیپٹن سمیت آپ کو بھی کرییٹ ملے گا، ہمیں 77 سال کی بیماریوں سے جان چھڑانی ہے۔



