انٹرنیشنل

سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے۔محسن نقوی

سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے۔محسن نقوی

لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب اویٹ کوپر سے ملاقات کی جس دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے۔لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب اویٹ کوپر سے ملاقات کی جس دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نےکہا کہ برطانیہ کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ اور کرمنلز مقدمات میں لیگل معاونت پر تعاون بڑھانا چاہتے ہیں جب کہ غیرقانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوگی کہ پاکستانی پولیس افسران باقاعدہ برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ نے کہا برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You