اہم خبریںبزنس

70کروڑ ڈالر کی قسط، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا

70کروڑ ڈالر کی قسط، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عملدرآمد کر چکا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج شام واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کو تقریباً 71 کروڑ ڈالرز کی قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کرچکا ہے اور بورڈ کی جانب سے قسط جاری کرنےکی منظوری کی صورت میں یہ رقم پاکستان کوکل موصول ہونے کا امکان ہے، پاکستان کو یہ قسط اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت جاری کی جائے گی۔پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عملدرآمد کر چکا ہے.پاکستانی حکام پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف بورڈ جائزہ مشن کی سفارشات کی روشنی میں قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You