اہم خبریںپاکستان

6 رکنی آئینی بینچ کا کورٹ روسٹر جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 رکنی آئینی بینچ کا کورٹ روسٹر جاری کر دیا۔

روسٹر کے مطابق آئینی بینچ 14 نومبر صبح ساڑھے 9 بجے مقدمات کی سماعت کا آغاز کرے گا، آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You