سوہاوہ

چکوال کے گاؤں دھیدوال میں الفلاح فاؤنڈیشن کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

چکوال کے گاؤں دھیدوال میں الفلاح فاؤنڈیشن کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جس کا افتتاح صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن جناب حافظ غلام قادری صاحب نے کیا۔

ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان اور ڈاکٹر مسز عدیل افتخار اعوان کے ساتھ ڈاکٹر اشفاق احمد سالک اور ڈاکٹر مسز اشفاق سالک نے 150 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ استقبالیہ پر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان کے ممبران حامد نعیم صاحب، انار خان، شاہ خورشید، ظفر اقبال کہوٹ اور مدثر نے کیمپ کی انتظامی ڈیوٹیاں سر انجام دی۔ بک سٹال کے اہتمام پر محمد ادریس صاحب اور روحانی علاج کاؤنٹر پر صوبیدار (ر) اللہ دتہ صاحب اور مفتی محمد اویس صاحب نے فرائض سرانجام دیے ل۔ فری کیمپ دس بجے سے ایک بجے تک جاری رہا۔ میڈیا کوریج کے لیے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عمیر حفیظ میڈیا کوریج ٹیم کے ہمراہ آئے۔ کیمپ کے بعد مقامی احباب سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی حافظ غلام قادری صاحب کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور اجتماعی ذکر اللہ کا پروگرام ہوا۔ الحمداللہ کیمپ کامیاب رہا۔ علاقہ کے مریض دوا کے ساتھ ذکر قلبی کی دولت سے بھی آشنا ہوئے۔ لیڈیز سائیڈ پر بھی اسی ترتیب سے انتظامات کئے گئے۔

یادرہے کہ فری میڈیکل کیمپ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You