سوہاوہ

ایڈمن آفیسر وسیم حسن اسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا کو ماہ دسمبر کی کارکردگی کے بارے

پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم کی ماہ دسمبر میں شاندار کاروائی
.
ایڈمن آفیسر وسیم حسن اسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا کو ماہ دسمبر کی کارکردگی کے بارے میں بتایا.

SSPپنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن
جناب ساجد کیانی صاحب کی ہدایات پر اور

پنجاب ہائی وے پٹرول DSP
جناب فیصل سلیم صاحب کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ چک اکا جہلم نے ماہ دسمبر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معیاری اور غیر قانونی گاڑیوں میںCNG سلنڈر کٹس کا استعمال کرنے پر ڈراءیو ران کے خلاف 04 مقدمات کا اندراج کرایا.
اسکے علاوہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف 02 مقدمات کا اندراج کرا کر انکو پابند سلاسل کیا
دریں اثناء میں 03 عدد اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران جو عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھے. کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کیا..
جبکہ دوران سفر مسافروں کو مختلف نوعیت کی امداد بھی فراہم کی.
انچارج چک اکا راجہ مسعود احمد سب انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا. کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں. کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1124 ڈائل کریں.
ایڈمن آفیسر راجہ وسیم حسن اسٹنٹ سب انسپکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر پھیلی ہوئی ہے.
عوام کو چاہیے کہ حکومت کی
جانب سے جاری کردہSOP پر سختی سے عمل کریں. اور ماسک کا استعمال لازمی کریں.غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں. اور گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں

رپورٹ: . مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You