اہم خبریںپاکستان

26 ویں آئینی ترمیم : امیر جماعت اسلامی کا موجودہ صورتحال پر دلچسپ تبصرہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر موجودہ صورت حال کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا خوب اتفاق ہے، بلاول کہتےہیں ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے، ‏بیرسٹر گوہرمسلسل کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہو گیاہے۔

انہوں نے لکھا کہ ‏رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، ‏گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے، چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہو گا، عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا، ویلڈن آل۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You