اہم خبریںپاکستان

22 دن گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری طور پر نہیں دیے۔عرفان صدیقی

22 دن گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری طور پر نہیں دیے۔عرفان صدیقی

بڑے بھاری بھرکم مطالبات ہیں توان پر ہم نے مشاورت کرنی ہے، سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہو گی۔لیگی رہنما

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 22 دن گزرنے کے باجود پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری طور پر نہیں دیے تو اس میں ہمارا قصور نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر آج 22 دن ہوگئے اور تحریری طور پر مطالبات نہیں دیے جاسکے۔انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کو کمیٹی قائم ہوئی مگر اب تک تحریری مطالبات نہیں آئے، اگر یہ مطالبات کو اتنے عرصے میں تحریری شکل نہیں دے سکے تو اس میں ہمارا قصور نہیں، دو مطالبات اسپیکر کو دینے تھے جو نہیں دیے گئے۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جب نکات ہمارےسامنے آتے ہیں تو 7 اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہوگی، تمام جماعتیں پھر اپنی قیادت سے مطالبات پر مشاورت کریں گی، ہم نے مطالبات سامنے آنے کے بعد اجتماعی مؤقف بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا خط ایک دن آیا اور اسی دن خط کا جواب دے دیا، بڑے بھاری بھرکم مطالبات ہیں توان پر ہم نے مشاورت کرنی ہے، سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہو گی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 31 جنوری کی تلوار لٹکائی ہوئی ہے، اس سے قبل ہم انہیں جواب دے دیں گے۔واضح رہےکہ مذاکرات کے لیے قائم کی گئی حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کی 2 میٹنگز ہوچکی ہیں جس کے بعد حکومت نے پی ٹی آئی کو تیسری میٹنگ سے قبل اپنے مطالبات تحریری شکل میں دینے کا کہا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You