اہم خبریںبزنس

200ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری،نیپرا بجلی مہنگی کرنیکی درخواست پر کل سماعت کریگا

اسلام آباد: عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا مرحلہ قریب آن پہنچا، نیپرا بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

نیپرا حکومتی درخواست پر بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کرے گا، نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ بجلی ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے چکی ہے اور حکومت نے دو ہفتے قبل باضابطہ طور پر بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف تین روپے 30 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ دیا تھا تاہم حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اب حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا عمل مکمل کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ بجلی ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا عوام پر دو سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You