اہم خبریںپاکستان

20 حلقوں کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی، الیکشن کمیشن نے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعلامیے میں چیف الیکشن کمشنر پربھی بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کی مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں اس تاثر کی تردید کی گئی ہے کہ ووٹرز کو جان بوجھ کر دور دراز علاقوں میں شفٹ کیا گیا یا حلقہ بندیوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ صوبے میں 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن موجودہ فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر ہو رہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چند روز سے بعض سیاسی شخصیات کی طرف سے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائےگئے، پنجاب کے 20 حلقوں میں شفاف الیکشن کے لیے مناسب انتظامات کیےگئے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اس نے با اثر لوگوں کے خلاف بلا امتیاز اور بھرپور کارروائی بھی کی، الیکشن کمیشن آئندہ بھی تمام انتخابات میں ایسا ہی کرتا رہےگا۔ 2023ء کے عام انتخابات کے لیے غیر حتمی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز میں رکھ دی گئی ہیں، امید ہےکہ تمام سیاسی جماعتیں آئندہ ایسے بے بنیاد الزامات سے اجتناب کریں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You