جہلم پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی کے نتیجہ میں تھانہ منگلا کینٹ کے تہرے قتل کا مقدمہ،معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تین مرتبہ سزائے موت سنا

*جہلم پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی کے نتیجہ میں تھانہ منگلا کینٹ کے تہرے قتل کا مقدمہ،معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تین مرتبہ سزائے موت سنا دی،*
جہلم: جہلم پولیس کی مؤثر تفتیش، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی بھرپور پیروی کے نتیجے میں تھانہ منگلا کینٹ میں درج مقدمہ نمبر 322/25 بجرم 302 ت پ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم سہیل محمود ولد ظفر محمود سکنہ اڑہ جسروٹا خورد، تحصیل دینہ کو تہرے قتل کے جرم میں تین مرتبہ سزائے موت کی سزا کا حکم دے دیا،
معزز عدالت نے مجرم کو مقتولین کے ورثاء کو فی کس 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 06 ماہ قیدِ سخت کی سزا سنائی گئی،
قانون کی عملداری اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



