اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

یہ سیارہ زحل کا شفاف چاند انسلادس ہے، جس کے جنوبی حصے پہ "ٹائیگر سٹرپس” نامی

یہ سیارہ زحل کا شفاف چاند انسلادس ہے، جس کے جنوبی حصے پہ "ٹائیگر سٹرپس” نامی علاقے سے، پانی کے فوارے بلند ہورہے ہیں…

پہلی سطر میں انسلادس کو شفاف چاند اس لیے کہا کیونکہ یہ نظام شمسی کا وہ چاند ہے جو سورج کی سو فیصد روشنی منعکس کرتا ہے جس وجہ سے یہ تمام چاندوں میں سب سے زیادہ روشن ہے (ہماری زمین کا چاند سورج کی محض 11 فیصد روشنی منعکس کرتا ہے)، یہ ممکنہ طور پر نسل انسانی کے اگلے چند پڑاؤ میں سے ایک ہے… چونکہ اس کے گرد فضاء موجود نہیں جس وجہ سے یہ چاند سورج سے ملنے والی حرارت بھی خلاء میں ضائع کردیتا ہے، لہٰذا اگر آپ یہاں "گرمیوں کی چھٹیاں” گزارنے جاتے ہیں تو منفی 128 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت آپ کا استقبال کرے گا جبکہ "سردیوں” میں درجہ حرارت منفی 240 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے… یہ جیولوجیکلی ایکٹو چاند ہے یعنی اس پہ زلزلے آتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کا نقشہ تبدیل ہوتا رہتا ہے، برف کی موٹی تہہ نے اس پورے چاند کو ڈھانپ رکھا ہے اور اس برفیلی تہہ کے نیچے گرم پانی کا سمندر موجود ہے… برف پہ پڑنے والی دراڑوں سے 200 کلو گرام فی سیکنڈ کے حساب سے پانی فواروں کی شکل میں بلند ہورہا ہے، جس میں سے کچھ پانی خلاء میں ضائع ہورہا ہے، جبکہ کچھ پانی برف بن کے واپس اس کی سطح پہ پہنچ جاتا ہے… یوں یہ نظام شمسی کا واحد چاند ہے، جہاں ہر وقت برفباری جاری رہتی ہے… اِس کے سمندر میں گرم چمنیاں (thermal vents) موجود ہیں، ہمیں ملنے والے قدیم فوسلز سے اندازہ ہوتا ہے کہ زمین پہ بھی زندگی کی ابتداء ایسی ہی گرم چمنیوں کے پاس ہوئی تھی… کچھ عرصہ پہلے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر نوزیر خواجہ نے انسلادس کے اِن پانی کے فواروں میں زندگی شروع کرنے والے مرکبات دریافت کیے، یہ 2019ء کی تہلکہ خیز دریافت تھی، اسی دریافت پر بعدازاں سید منیب علی نامی پاکستانی سائنسی لکھاری نے اینیمیشن بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا (سید منیب علی کا انٹرویو میں نے پچھلے ہفتے ریکارڈ کیا ہے، جوکہ 23 جنوری 2021ء کو زیب نامہ یوٹیوب چینل پر پبلش کیا جائے گا) بہرحال حیران کن بات یہ ہے کہ انسلادس اتنا چھوٹا ہے کہ اس کو پاکستان کے نقشے میں فٹ کیا جائے تو آدھے پنجاب کا حصہ cover کرلے گا… پانی ایسی خوبصورت شے ہے جو زندگی کو اپنی جانب کھینچتا ہے، جس وجہ سے جب انسان Interplanetary مخلوق بنے گا تو انسلادس ہمارے گھروں کی لسٹ میں شامل ہوسکتا ہے…. ناسا نے انسلادس پہ ربورٹک مشن پلان کررکھا ہے، لہذا انسلادس نے اپنی برفیلی چادر میں مزید کونسے راز چھپائے ہوئے ہے، یہ آنے والا وقت بہتر بتا سکتا ہے….
محمد شاہ زیب صدیقی
زیب نامہ
انسلادس اور اس پر دریافت ہونے والے زندگی کے مرکبات کے متعلق اردو زبان میں ڈاکومنٹری دیکھنے کے لیے:


#زیب_نامہ
#انسلادس
#Enceladus

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You