انٹرنیشنلاہم خبریں

یونیسکو نے پریس فریڈم پرائز غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے نام کردیا

یونیسکو نے پریس فریڈم پرائز غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے نام کردیا۔

غزہ میں صحافیوں کی ہمت اور آزادی اظہار کے عزم کی پرزورحمایت کرتے ہیں۔ڈائریکٹر یونیسکو

نیو یارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پریس فریڈم پرائز غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے نام کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹریونیسکو نے کہا کہ غزہ میں صحافیوں کی ہمت اور  آزادی اظہار کے عزم کی پرزورحمایت کرتے ہیں، اسی وجہ سے یہ ایوارڈ خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے صحافیوں کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں کم ازکم97 صحافی مارے جا چکے اور غزہ میں مارے جانے والے صحافیوں میں 92 فلسطینی صحافی ہیں۔واضح رہے  اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار596 ہوگئی ہے جب کہ حملوں میں 77 ہزار 816 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You