سندھ

یونان(اسٹاف رپورٹ)استحکام پاکستان اوورسیز فورم یونان چیپٹر کے زیر اہتمام زیر صدارت صدر

یونان(اسٹاف رپورٹ)استحکام پاکستان اوورسیز فورم یونان چیپٹر کے زیر اہتمام زیر صدارت صدر استحکام پاکستان اور ورسز فورم یونان ڈاکٹر طارق جاوید سہلریا معرکہ حق کی شاندار فتح کی سالگرہ کے موقع پر شنواری ریسٹورنٹ امونیا میں پروقار تقریب کا انعقاد تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان ایتھنز یونان سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے بلال اسلم خان تھے تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت صحافی برادری نے شرکت کی،ایتھنز میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ نے دھوم مچا دی، یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں بلا تفریق برادری کی سیاسی،سماجی اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کر دی، اس پروقار تقریب کا اہتمام صدر استحکام پاکستان فورم یونان ڈاکٹر طارق جاوید سلہریا نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا۔ سفارتخانہ پاکستان کی نمائندگی مہمان خصوصی امیگریشن قونصلر جناب بلال اسلم نے کی،جنہیں صدر استحکام پاکستان یونان نے خوش آمدید کہا،۔
اس تقریب کا پس منظر پاک افواج کیساتھ اظہار یکجہتی اور وطن عزیز کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا،پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا،نظامت کے فرائض پاکستان جرنلسٹس کلب کے جنرل سیکرٹری مرزا رفاقت بیگ نے ادا کیئے،تقریب سے مقررین نے اپنے پر جوش خطابات میں پاک افواج کی پانچ گنا بڑی انڈین فوج کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،ان کا کہنا تھا،پاکستانی عوام کا اپنی مسلح افواج کیساتھ اتحاد بے مثال اور لا زوال ہے،انہوں نے عہد کیا کہ یہ اتحاد ہمیشہ کیلئے رہے گا ،صدر استحکام فورم یونان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی اپنی بہادر افواج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے،وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،دوران تقاریر پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے رہے،تقریب میں خون گرمانے کیلئے معروف گلوکار ناصر جسوکی نے ملی نغمے پیش کئے،تقریب کے اختتام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔شرکاء نے اس شاندارپروگرام کے انعقاد پر صدر استحکام پاکستان ڈاکٹر طارق جاوید سلہریا کو مبارکبادیں پیش کیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You