گجرات

گجرات : آئی جی پنجاب عبدالکریم کی گجرات میں شہید کانسٹیبل فیاض علی، شہید کانسٹیبل عمر آفتاب

گجرات : آئی جی پنجاب عبدالکریم کی گجرات میں شہید کانسٹیبل فیاض علی، شہید کانسٹیبل عمر آفتاب کی رہائش گاہ آمد، آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد وحید، ڈی پی او گجرات اختر فاروق سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔

آئی جی پنجاب کی شہداء کے درجات بلندی کے لئے دعا، روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی۔ آئی جی پنجاب نے شہداء کے اہلخانہ کو دلاسہ دیا، بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ کانسٹیبل فیاض علی کے اہلخانہ میں اہلیہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، کانسٹیبل عمر آفتاب کے اہلخانہ میں والدین اور پانچ بہنیں شامل ہیں۔
شہداء کی لازوال قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اہلخانہ کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔ شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم.

.رپورٹ راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You