اہم خبریںسندھ

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بن گئیں

شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔

شہلا رضا اس سے قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن  کا صدر منتخب کرلیا گیا۔کراچی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بنیں۔ شجاع اقبال پاشا کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔کانگریس اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے، اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی۔شہلا رضا اس سے قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You