اہم خبریںکرائمز

ہیکرز کی جانب سے اہم معلومات تک رسائی کی کوششیں، نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: ہیکرز کی جانب سے اہم معلومات تک رسائی کی کوششیں، ہیکرز ونڈو 10 اور اس کی ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات چرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق سائبر حملوں کے خلاف حکومت کی جانب سے ایک اور ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ایڈوائزری تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھجوائی گئی ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز حساس معلومات تک رسائی کے لئے ونڈو 10 اور اس میں موجود ایپلی کیشنز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہیکرز ونڈو اور ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات چرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ایڈوائزری میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز کو صارفین کو سائبر سیکورٹی کے حوالے سے آگاہی دینے اورصارفین کو اینٹی وائرس کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح ایڈوائزری میں صارفین کو غیر معروف ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈنگ سے پرہیز، انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے گوگل کروم کے استعمال اور ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You