گجرات
گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کاروائیاں چرس 525گرام

*گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کاروائیاں چرس 525گرام،2عدد پسٹل 30بور برآمد۔2ملزمان گرفتار۔*

تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی ضیغم عباس ہاشمیSi نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن ولد منظور حسین ساکن ٹھیکریاں کو گرفتار کرکے چرس 525 گرام جبکہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم واصف علی ولد سرفراز ساکن شیخ پور کو گرفتار کرکے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیےگئے



